مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات , ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال


مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اتوار کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی،بلاول بھٹو زرداری نےچوہدری پرویز الٰہی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ،ملاقات کے دوران ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام اور سندھ میں پانی کی قلت کے معاملے پر بھی گفتگوکی گئی ۔

بلاول بھٹو اور مونس الٰہی کی ملاقات کےموقع پرمصطفٰی نوازکھوکھربھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Please Login to comment
  Subscribe  
Notify of
%d bloggers like this: